پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مری میں شدید برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری، نام اور شہر سامنے آ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)ملکہ کوہسار مری میں اے ایس آئی نوید اقبال کے بچوں سمیت جاں بحق افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق برف باری میں پھنسنے والی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کے اے ایس آئی نوید اقبال،تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ، ایک بھانجا ، بھانجی اور بہن بھی شامل ہے ،گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانے والوں میں

46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس اور لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں۔پھنسی ہوئی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں 21 سالہ محمد بلال ولد غفار، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مری میں پھنسنے والی گاڑی میں سردی کے باعث ٹھٹھر کر انتقال کرجانے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرحوم اے ایس آئی کی بیوی اور ایک بیٹا اسلام آباد گھر پر موجود ہے۔اے ایس پی کوہسار بنش، ایس ایچ او کوہسار مرحوم کے لواحقین کے گھرموجود ہیں۔ترجمان کے مطابق مرحوم اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے،مرحوم اے ایس آئی تلہ گنگ کے گاوں ددھیال ضلع چکوال کے رہائشی ہیں۔ملک بھر میں جاری موسم سرما کی شدید بارشوں اوربالائی علاقوں میں جاری طوفانی برفباری سے ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیر وتفریح کے لئے آنے والے21کے قریب سیاح برفباری میں پھنس جانے سے جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 5 کمسن بچیاں اور3 کمسن بچے شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 1 کا تعلق کمال آباد، 1 کا تعلق گوجرانوالہ ،1 کا تعلق کراچی ،2 کا تعلق لاہور، 3 افراد کا تعلق اسلام آباد، 4 کا تعلق راولپنڈی اور 8 افراد کا تعلق مردان سے ہے

صوبائی اور ضلعی سطح پرامدادی ٹیموں کی مکمل رسائی نہ ہونے کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے پنجاب حکومت اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور بے بسی کے بعد مری میں فوج طلب کر لی گئی جنہوں نے ریسکیوکاروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیاپاک فوج نے

مری میں پھنسے سیاحوں کے لئے ملٹری کالج مری ،جھیکا گلی ، اے پی ایس کلڈنہ اور سٹیشن سپلائی سنی بنک میں 4ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیںجہاں پر شہریوں کو گرم کپڑے ، بستر اور کھانے پیشے کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ آرمی انجینئروں اور ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے کو کلیئر کر دیا ہے گزشتہ4روز سے مسلسل برف باری کے دوران مختلف مقامات پر لینڈ سلائینڈنگ ،

درخت گرنے ، ٹریفک جام اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہزاروں گاڑیاں بری طرح پھنس کر رہ گئیں جس سے مختلف مقامات میں سیاح فیملیوں سے بھری سینکڑوںگاڑیاں برفباری میں دھنس گئیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد ریسکیو 1122اور محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…