پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مری میں جاں بحق ہونیوالی فیملی اسلام آباد کے پولیس آفیسر کی نکلی

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،مری (این این آئی) مری میں پھنس جانے والے اے ایس آئی نوید اقبال تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم کی بیوی اور ایک بیٹا اسلام آباد گھر پر موجود ہیں،اے ایس پی کوہسار بنش، ایس ایچ او کوہسار مرحوم کے لواحقین کے گھر

موجود ہیں ،مرحوم اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔مرحوم اے ایس آئی تلہ گنگ کے گائوں ددھیال ضلع چکوال کے رہائشی ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اس کڑے وقت میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، مرحوم اے ایس آئی کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ محمد احسن یونس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس راولپنڈی انتطامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے، اسلام آباد پولیس کی امدادی ٹیم بھی مری روانہ ہے۔ دوسری جانب مری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور ان کی امداد کے حوالے سے قائم کیے گئے کنٹرول روم کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، رات بھر بجلی کی فراہمی بند رہی۔کنٹرول روم ذرائع کے مطابق لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے چلے گئے، سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔کنٹرول روم ذرائع نے بتایا کہ ہیوی مشینری سے برف کی کٹائی اور اسے راستے سے ہٹانے کا عمل جاری رہا۔کنٹرول روم ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں بہت سی گاڑیوں میں لوگ چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیوں میں لوگوں کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…