عدالت نے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں سزا پانے والے 7 ملزمان کو 14 سال بعد شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا

7  جنوری‬‮  2022

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں سزا پانے والے 7 ملزمان کو 14 سال بعد شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا جبکہ فاضل عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے ہوئے واقعے میں تضادات کا جائزہ نہیں لیا۔لاہور ہائیکورٹ

کے جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ جاری کیا۔ملزمان ریاض امام، فدا، صابر، رشید، سیف اللہ، لطیف اور ریاض نے سزا ء کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ملزمان پر 2008 میں تھانہ محمد پور راجن پور میں خاتون کے اغوا ء اور زیادتی کا مقدمہ درج ہوا۔ سیشن عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ پراسیکیوشن نے یہ نہیں بتایا کہ اغوا ء کے بعد خاتون کو کہاں رکھا گیا اور وہ کیسے آزاد ہوئی۔ تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی نہ ہی خاتون کے کپڑوں کو ڈی این اے کے لیے بھجوایا گیا۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے ہوئے ان تمام امور کا جائزہ نہیں لیا۔ واقعے میں تضادات موجود ہیں جس پر سزا نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ یہ طے شدہ قانون ہے کہ قیاس پر سزا نہیں دی جا سکتی اس لیے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…