منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان مسٹر کلین ہیں، میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا، وزیر خزانہ شوکت ترین

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آپ کے اکائونٹ میں کتنے پیسے ہیں ہمیں سب پتا ہے سب کوانکم ٹیکس کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا، عمران خان مسٹر کلین ہیں، میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان لوگوں تک پہنچیں گے جو ٹیکس نہیں دیتے، منی بجٹ بل پیسہ اکھٹاکرنے کیلئے نہیں ہے۔

ایک بیان میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب لوگوں کوسہولت ہو تو وہ زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ہم ایک جگہ ٹیکس جمع کریں گے ہمارے خیال میں زیادہ ٹیکس جمع ہوگا جس ملک میں ٹیکس جمع نہیں ہوگاتووہ ترقی کیسے کریگا۔شوکت ترین نے کہا کہ 2009میں جرمنی کی ایک ٹیم آئی تھی جرمن ٹیم نے کہاآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کا ووٹ ہی نہیں ہماری یہ حالت ہے 22 کروڑ لوگوں میں سے3ملین ٹیکس دیتے ہیں اب ہم ٹیکنالوجی کااستعمال کریں تبدیلی ہوناشروع ہوگئی ہے ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم ان تک پہنچ جائیں گے جوٹیکس نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ اگلے چندہفتوں میں ہم لوگوں تک پہنچ جائیں گے ہم ان لوگوں کوبتائیں گیاان کی انکم کیا ہے اور کتنا ٹیکس بنتاہے اب ہم ڈیٹاکیساتھ لوگوں تک جائیں گے وہ سمجھتے ہیں کہ ڈیٹامیں غلطی ہے توپینل آف آڈٹ فراہم کر دیں گے ،اس کے بعدبھی ٹیکس نہیں دیں گے تو پھر عدالت لے جایا جائیگا ہمارے آنے سے پہلے انہیں چاہئے کہ وہ ٹیکس دیناشروع کر دیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ بتائیں گے بینک اکائونٹس میں کتناپیسہ ہے اورکتنے بل ادا کیے کتنا ٹریول خرچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ بل پیسہ اکھٹاکرنے کیلئے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے2ارب لوگوں کو نوکریوں ،گھروں کی ضرورت ہے، ادھار لیکر ہم اپنا کرنٹ ایکسپینڈیچر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اردگرددیکھیں تولوگ بڑے بڑے گھروں میں رہ رہے ہیں ان لوگوں کاٹیکس ریٹرن دیکھیں تونہیں نظرنہیں آتے، ہم وہ لوگ نہیں جوپیسوں میں خوردبردکریں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…