ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہاب عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا،پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ایک بینک اسٹیٹمنٹ یا ایک کمپنی کا کاغذ نہیں دیا،

جو کچھ عمران خان کے پاس ہے کیا انہوں نے اسٹیٹ بینک سے لیا یا امریکہ کی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس سے حاصل کیا ہے، ابھی بھی عمران خان کی فارن فنڈنگ کا معاملہ چھپایا جارہاہے۔ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سامنے آیا ہے وہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کا چھوٹا سا عکس ہے ،2013ء سے اب تک معاملہ اربوں روپے تک جاتاہے، عمران خان اور تحریک انصاف نے ابھی تک کوئی ریکارڈ دیا اور نہ ہی وہ خود کو پابند سمجھتے ہیں،چوری کا سب سے بڑا ثبوت یہی ہے کہ آپ کوئی ثبوت ہی نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22اکائونٹس میں سے 14بینک اکائونٹس چھپائے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے آٹھ بینک اکائونٹس کا پتہ ہی نہیں ہے جس کے ریکارڈر ہی نہیں دے سکے، عمران خان نے فارن کمپنیاں بنائیں پیسے اکٹھے کئے اور غائب کر دئیے، ب عمران خان اپنا وقت پورا کرے یا نہ کرے پاکستان عمران خان کے ساتھ وقت پورا نہیں کر سکتا،پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس سوال کہ بلاول زرداری نے ستائیس فروری کو حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ نکالنے کااعلان کیا ہے کیا یہ پی ڈی ایم کی طرف واپسی ہے کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اپنی مرضی ہے کہ وہ لانگ مارچ نکالیں لیکن ہم چاہتے تھے کہ اکٹھے احتجاج کرکے عوام سے اظہار یکجہتی کریں،

پی ڈی ایم نے 23مارچ کو لانگ مارچ رکھا ہے اسی روز لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے مریم نواز کی آڈیو سامنے لائی گئی، آڈیو نجی گفتگو ہے اس پر تبصرے کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے بھی آئے تھے تو جیل گئے تھے وہ جیلوں سے نہیں گھبراتے، سب کو پتہ ہے نوازشریف کے خلاف کیسز پر کس طرح ججز کو دبائو میں لا کر دو فیصلے لئے گئے، جب بھی پاکستان میں انصاف کا نظام قائم ہوا نوازشریف کے خلاف فیصلے ایک دن کی مار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…