جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عدت مکمل کئے بغیر شادی کو بدکاری قرار دینے کی درخواست پر عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عدت گزارے بغیر ہونے والی شادی کو باطل اور زنا ء قرار نہیں دیا جا سکتا۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری امیر بخش کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کی سابقہ بیوی آمنہ کی شادی کو

باطل اور زنا قرار دیا جائے، کیوں کہ اس نے طلاق کے بعد عدت گزارے بغیر ہی شادی کر لی ہے۔تاہم لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست خارج کر دی اور فیصلہ سنایا کہ عدت گزارے بغیر شادی کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ فیصلہ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے خاتون کے سابقہ شوہر کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کی سابقہ بیوی نے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لے کر اگلے روز اسماعیل سے شادی کر لی جو شرعی قوانین کے منافی ہے لہذا اس کے خلاف زنا ء کا مقدمہ درج کیا جائے ۔تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار کے موقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی یہ شادی باطل نہیں، عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کو زنا ء کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی ناپسندیدہ ہے اور اس کے اپنے نتائج ہو سکتے ہیں مگر ایسا کرنے والے جوڑے کو زنا ء کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…