جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران سے برفباری اور بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں اور برفباری کا پچھلا سلسلہ ختم ہونے سے قبل ہی بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم مغربی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب آج جمعه کے

روز خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور بگروٹ میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار46، ، سبی 29، لسبیلہ 19، قلات 16، کوئٹہ(سمنگلی 13، آبزرویٹری 06)، دالبندین ، تربت 04، اورماڑہ 03، جیوانی، کوہلو، پنجگور 02، بارکھان 01، سندھ: کراچی(سرجانی ٹؤن 28، نارتھ کراچی 18، جامع تر رشید 17، اورنگی ٹاؤن 16، مسرور بیس 15، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ 14، فیصل بیس 12، ایم او ایس ، گلشن حدید، کیماڑی 09، جناح ٹرمینل، سعدی ٹاؤن 08، قائد آباد 07، ڈی ایچ اے فیز ٹو 06)،شہید بینظیر آباد 28، سکرنڈ 25، دادو 17، موہنجودیڑو 16،پڈعیدن، خیر پور15 ، سکھر 14، چھور 13، روہڑی 10، لاڑکانہ ، مٹھی، ٹھٹہ 09، حیدر آباد، جیکب آباد07، میر پور خاص ، ٹنڈو جام 04، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (ایئر پورٹ 21، سٹی 15)، دیر (بالائی 13، زیریں 07)، میرکھانی 12، کالام،کاکول11، پشاور(ائیرپورٹ 10،سٹی09)، چراٹ 09،دروش،سیدوشریف 07، بنوں 06، بالاکوٹ 05، پاراچنار 04، پٹن 03، مالم جبہ ، تخت بائی 02، چترال 01،پنجاب: مری 14، لاہور ( لکشمی چوک 13 ، واسا ہیڈ آفس 11، جوہر ٹاؤن ، شاہی قلعہ 07، فرخ آباد ، چوک ناخدا 06، جیل روڈ ،سٹی 05، ،ائیرپورٹ، اقبال ٹاؤن ، مغلپورہ 03،، اپر مال، تاج پورہ ،گلشن راوی ،سمن آباد ، نشتر ٹاؤن 02 (،قصور 11، رحیم یار خان 09، خانپور 08، بھکر 06، سیالکوٹ(سٹی 06، ائیرپورٹ 01)، اسلام آباد (سیدپور، گولڑہ 05، زیروپوائنٹ 04، بوکڑہ 02، ایئر پوٹ 01)، راولپنڈی ( شمس آباد 03، چکلالہ 02)، چکوال، جوہر آباد، لیہ 03، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 02، اٹک، منگلہ، نارووال 01،کشمیر: مظفر آباد (سٹی11، ایئرپورٹ 09)، کوٹلی 10، رولاکوٹ 09، گڑھی دوپٹہ07، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…