بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نوازشریف کی جان پیسوں میں ہے ، نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، مسلم لیگی کہلوانے والے خود کو بے عزت کروا رہے ہیں، مریم نواز کی تمام ٹیپس اصلی تھیں، فواد چوہدری

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں شریفوں اور زرداریوں کا عروج اب ختم ہوچکا، پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے،نوازشریف کی جان پیسوں میں ہے ، نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، مسلم لیگی کہلوانے والے خود کو بے عزت کروا رہے ہیں، مریم نواز کی تمام ٹیپس اصلی تھیں، ان کو معافی مانگنی تھی،

تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے، 40 ہزار سے زائد ووٹرز پی ٹی آئی فنڈنگ کا حصہ ہیں،خیبرپختونخوا میں ہم نے شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے، پنجاب میں بھی شفاف بلدیاتی انتخابات کروانے جارہے ہیں، ایم این اے اور ایم پی ایز کو حلقوں میں مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہیے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے،مہنگائی کے توڑ کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے، فنانس بل جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاس ہو جائیگا، اسٹیٹ بینک سے متعلق بل بھی پاس ہو جائے گا، ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام آ جائے گا،پاکستان کا گروتھ ریٹ ساڑھے پانچ فیصد کے قریب ہے، کچھ لوگوں کی جو امیدیں تھیں وہ ٹوٹ رہی ہیں، کارکن مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایڈوائزری بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرح حبیب کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے،سراج خان کو پارٹی کا مرکزی فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے،40ہزار سے زائد ڈونرز تحریک انصاف فنڈنگ سسٹم کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے شفاف انداز میں فنڈنگ کا ریکارڈ پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج خاندان شریفیہ اور زرداریہ کے سپوتوں نے پریس کانفرنسز کیں،

دونوں پارٹیوں کو اپنے نام بدل کر شریفیہ پارٹی زرداریہ پارٹی رکھ لینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ دونو ں پارٹیاں بچوں کے ذریعے پریس کانفرنسز کرا رہی ہیں،یہ عمر میں نہیں سیاسی شعور میں بچے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف جس طرح سرخرو ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہے،انتظار ہے کہ ن لیگ اور پیپلز

پارٹی کی فنڈنگ کا ریکارڈ بھی سامنے لایا جائے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ نواز شریف 17 مہینے گزر جانے کیباوجود لندن میں اپنا علاج مکمل نہیں کرواسکے،مریم نواز نے آج پریس کانفرنس میں اپنی آڈیو لیک کو اصلی تسلیم کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز میں تھوڑی سی شرم بھی ہوتی تو وہ آج معافی معانگتی بلدیاتی انتخابات کے

ضابطہ اخلاق میں تبدیلی لانے کیلئے ن لیگ اور پی پی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی شفاف بلدیاتی انتخابات کروا رہے ہیں،اس وقت تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ انسداد مہنگائی کیلئے جا مع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی کمر ٹو ٹ جائے گی

اور معاشی استحکام آئے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہے،صحافتی تنظیموں کا مریم نواز اور پرویز رشید سے معافی مانگنے کا مطالبہ بالکل درست ہے،اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ ہروقت کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا میں 24 گھنٹے اداروں پر بحث کرنا غیر صحت مندرجحان ہے،پاکستان کا مستقبل پاکستان کے آئین کے ساتھ وابستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…