اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا،مولانا حافظ حمد اللہ

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد ا للہ نے کہاکہ احتساب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ناہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنیوالوں سے نجات دلائیں گے عمران خان فوری طور پر مستعفی ہو جائیں تین سالوں سے لوٹنے والے قومی دولت واپس کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الجمعیت ہاوس کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی جمعیت علمائے اسلام تحصیل کچلا غ کے امیر مولانا خدا ے دوست میر اسحاق ذاکر شاہوانی اور جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے نایب امیر مولاناعبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی شیخ عبد الحق ڈاکٹر ظفر اللہ حاجی محمد سلیمان جتک ود یگر کے ہمراہ ایک پرہجو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا دین محمد مولانا محمد نسیم مدنی مولانا عبدالغفار مولانا نعمت اللہ مولانا کلیم اللہ ملک محمد رمضان ترین ناظم مالیات مولانا عبد العلی مولانا شیر محمد حقانی مولانا مفتی محمد سلیمان حاجی نصرالدین سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین نور محمد سرپرست حاجی عبد اللہ مولانا عبداللہ مولانا خلیل احمد حاجی میرا احمد حاجی توکل شمشوزئی حاجی محمد عمر شمشوزئی حاجی ولی محمد عرف حاجی طور مولانا محمد مفتی حسین احمد مولانا رفیع اللہ جان کاکڑ حاجی بسم اللہ حاجی محمد نبی حاجی محمد صدیق جمعیت طلبہ اسلام کلی چلتن رئیسانی کے صدر عبدالقیوم بڑیچ نائب صدر حافظ محیب اللہ جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمن جتک سیکرٹری اطلاعات حافظ ہدایت اللہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ انیس الرحمن جتک نادر خان سوشل میڈیا کے چیئرمین گل آغا ود یگر بھی موجود تھے

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ترجمان پی ڈی ایم سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد ا للہ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے ناہل حکمرانوں کے خلاف کامیاب تحریک سے وفاقی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ایک دن مولانا فضل الرحمن آہین پاکستان کے

تحت پارلیمنٹ سے اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کر ے گے موجودہ نااہل کرپٹ حکمران چوکیدار کی شکل میں چور ثابت ہو گئے مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے حکمران زبان کو لگام دے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن بے داغ ماضی کے مالک ہیں حکمران مولانا فضل الرحمن کی خلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے قیامت تک

مایوس رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکمرانوں نے ملکی معیشت کمزور کردی غریب مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہو گئی عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے

ایوان وزیراعظم عوام کی چیخیں سننے سے قاصر ہے مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت جہد و جہد وقت کی اھم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن پالیسیاں ہرگز قبول نہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فحاشی عریانی اور بدامنی لاقانونیت کے تحفہ دے رہا ہے عوام پر زور زبردستی سے مسلط حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں

سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل بحرانوں کا خاتمہ کے لئے قوم جمعیت علما اسلام کا ساتھ درین اثناجامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی چلتن رئیسانی میں طلبا کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس قوم کی بچوں کو اچھی مستقبل دے رہے ہیں مدارس و مساجد کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمعیت علمائے اسلام مدارس مساجد علما کرام کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں علما کرام

خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علما اسلام کو مستحکم کرے جمعیت علما اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے سینئرنائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت ناظم تعلیمات مولانا عطا محمد کے جانب سے پرتکلف عصرانہ دیا گیا جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی چلتن رئیسانی کے طلبا کے جانب سے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اس قبل مولانا حافظ حمد ا للہ مولانا خدا ے دوست مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا راز محمد محمد حسنی ود یگر نے مولانا محمد قسیم کے بیٹے مولانا عبدالغفار کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…