ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ بتائیں 3کروڑ روپے ن لیگ کو دینے والے بھون داس کون ہیں؟ ن لیگ سے چبھتا ہوا سوال

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ بتائیں 3کروڑ روپے ن لیگ کو دینے والے بھون داس کون ہیں؟، عوام نے 2018کے الیکشن میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،اپنی مدت پوری کریں گے،ن لیگ کے پاس بہت سے ہیرے ہیں، کوئی ایفی ڈرین سمگل کرتا ہے تو کوئی منشیات سمگلنگ میں

رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے۔ جمعرات کو لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کو 40ہزار ڈونرز کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا،(ن)لیگی آلہ کار اکبر ایس بابر کے فارن فنڈنگ کیس کو سکروٹنی کمیٹی نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے،ن لیگ میں دو گروپس کھل کر سامنے آچکے، ایک دن شہباز شریف اور دوسرے دن مریم گروپ میڈیا پر آکے اپنا رونا روتا ہے،ان لوگوں کے منہ سے اداروں کی حدود کی بات زیب نہیں دیتی جو اداروں پر حملہ آور ہوتے رہے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز ثابت ہوچکی ہیں،ن لیگ کے پاس62کروڑ کا کوئی حساب نہیں ہے،ن لیگ کے 9 خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں، پی ٹی آئی وہ پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پولٹیکل فنڈریزنگ کی روایت متعارف کرائی ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہاکہ نواز شریف پکنک پر نہیں ہیں جو مرضی سے آئیں،عدالتی بھگوڑے ہیں،عدالت سے جھوٹ بول کر لندن میں نواز شریف عیاشیاں کر رہا ہے، رانا ثناء نوکری پکی کرنے کے لئے مریم،پرویز رشید آڈیو لیک پر بھی ڈھٹائی سے دفاع کررہے ہیں،انھیں شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…