اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا،پاک فوج اور ایف سی مدد کے لئے طلب

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /اندرون بلوچستان (آن لائن )کومت بلوچستان نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظرگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئیکہا کہ اس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ابھی مدد نہیں مانگی،

ضرورت پڑی تو بات کریں گے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں، بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے گوادر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہیں۔دوسری جانب گوادر میں موسلادھار بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، ڈپٹی کمشنرگوادرکا کہنا ہے کہ گوادرکے تمام نجی اور سرکاری اسکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشیں اور برف باری ،چمن ،گوادر سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،گوادر کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، چمن میں متعدد گھر اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئی ۔کان مہترزئی اور زیارت میں برف باری سے مختلف شاہروں پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوگیا بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارشیں،پاک فوج اورایف سی کے دستے پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق زیارت اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں رات بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا برفباری کے باعث قومی شاہرائیں بند ہوگئیں پی ڈی ایم اے کی۔جانب سے شاہروں سے برف ہٹانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا

شاہروں پر برف کے باعث معطل ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مشنری موجود ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق کے مطابق کان مہترزئی میں شاہروں پر پڑی برف ہٹانے کے لئے فوری آپریشن شروع کر دیا گیا تھا، پی ڈی ایم اے کی تمام ٹیمیں

اپنا کام۔کر رہی ہیںمختلف شاہروں پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور لیویز کی جانب سے شاہروں پر نمک پاشی کر دی گئی ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ برفباری کے دوران شاہروں کو کلئیر رکھیں علاقے میں موجود عوام اور سیاحوں کو بھی ہرممکن سہولیات فراہم۔کی جارہی ہیں۔حالیہ

بارشوں کے بعد بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیکابی صورتحال نے تباہی مچادی متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی کے دستے پہنچ گئے آئی ایس پی آر کے مطابق بارش سے گودار اور تربت میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے پسنی،سربندر،پنجگور اور جیونی میں بارش،متاثرین کو غذائی اور دیگر اشیا فراہم کردی گئی گوادر اور

تربت کے متاثرہ علاقوں میں فوجی دستے انتظامیہ کی مدد کے لئے موجود ہے پاک فوج کے نوجوان امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مددکررہے ہیں بارش سے گوادر اور تربت کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے آئی ایس پی آر

کے مطابق کوسٹل ہائی وے، پسنی، سوربندر، نگور اور جیوانی کے علاقوں میں مقامی لوگوں کے لیے ریسکیو کی کوششوں، خوراک اور رہائش فراہم کی گئی پاکستان کوسٹ گارڈز بھی جیوانی، پشوکان اور گوادر شہر میں گلیوں گھروں سے پانی ہٹانے اور ماہی گیروں کی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مقامی لوگوں کی مدد کر

رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کے ساتھ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطا بق حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا اور جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے باعث 06جنوری کی (شام/

رات)سے07جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھانمیں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر

موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ،06سے07جنوری کے دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن میں شدید برفباری کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلسل بارش کے باعث زرعی میدانی علاقوں کے کسان نکاسی آب کا بروقت انتظام کریں۔ تاکہ گندم اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان

سے بچا یا جا سکے۔06جنوری کی (شام/رات)اور 07جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد،کوہلوکے برساتی ندی نالوں میں 07جنوری کو ظغیانی کا خدشہ اور 06/07جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث (کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن میں

رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذاء سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،پشین اور ژوب اضلاع میں برف باری کی وجہ سے پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ بارکھان ،گوادر ،قلات ،خضدار

،لسبیلہ ،پنجگور ،پسنی ،لورالائی ،سبی ،تربت ،اورماڑہ ،اوتھل ،اوستہ محمد ،مسلم باغ ،پشین ،زیارت ،قلعہ عبداللہ ،چمن اور کوئٹہ میں بارشیں ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیچ میں 9ڈگری سینٹی گریڈ،کوئٹہ میں 3،زیارت میں منفی 2، قلعہ عبداللہ 5، قلعہ سیف اللہ 3،پشین 3،مستونگ 5،دالبندین 4،لورالائی 9،قلات 5،بارکھان 12اور مسلم باغ میں 4ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر ریکارڈ کیاگیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…