ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

از خود نوٹس میں سپریم کورٹ کی حکومتی کارکردگی پر تشویش درست ہے، کفایت شعاری کا درس دینے والے وزیر اعظم نے 47غیر ملکی دوروں پر 20کروڑ روپے خرچ کردیئے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے وزیر اعظم نے تین برسوں میں 47غیر ملکی دورے کیے، جن پر 20کروڑ روپے خرچ آیا۔ اس ثابت ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کفایت شعاری اور سادگی کے دعوے محض ڈھونگ تھے۔فارن فنڈنگ کیس میں بھی تحریک انصاف نے

3بینک اکاؤنٹس اور 31کروڑ روپے چھپا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔اب سیکروٹنی کمیٹی کا غیر ملکی فنڈنگ میں تحریک انصاف کے اکاؤنٹس چھپانے کا انکشاف تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے تحریک انصاف کا اصل چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ پاکستان سمیت124ممالک میں سیاسی جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ پر پابندی ہے۔ حکومت اپنا اعتبار کھو چکی ہے اب 22کروڑ عوام کو حکمرانوں کی کسی بات پر یقین نہیں رہا۔ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل معلوم ہوتی ہے۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کرپشن اور سرکاری وسائل لوٹنے میں بالکل ایک جیسے ہیں۔ ان ے خیر کی توقع نہیں ہے۔ کوئی حکومتی ترجمان بتانا پسند کرے گا کہ اقتدار میں آکر وزیر اعظم کی آمدن میں اضافہ کیسے ہوگیا ہے؟۔ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں وہ اے ٹی ایم مشینوں کے سہارے پر چل رہے ہیں۔ کبھی جہانگیر ترین اور کبھی ذوالفقار ذلفی جیسے لوگ ان کے مالی معاملات اور بنی گالہ کے اخراجات کو برداشت کر رہے ہوتے ہیں۔یہ ہماری بد نصیبی ہے کہ ایسے کرپٹ حکمران پاکستان پر مسلط ہیں کہ جن کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔مہنگائی غربت اور بے روزگاری سے قوم اس قدر پریشان ہو چکی ہے کہ

اب دو وقت کی بجائے ایک وقت کی روٹی بھی لوگوں کو ملنا مشکل ہو چکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا جاسکتا ہو۔ بھرتیاں سفارش پر کی جارہی ہیں۔ کرونا فنڈنگ میں کرپشن پر تحقیقات برائے نام ہورہی ہے۔ حکومت اس حوالے کے حقائق جلد قوم کے سامنے لائے۔ کرپشن کے خاتمے کا واویلا کرنے والے ہی بد عنوان اور کرپشن سے لوتھڑے ہوئے نکل رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…