جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

نوازشریف سے ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں ٗ ترجمان پاک فوج کادو ٹوک اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دور ان ایک سوال

کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ نواز شریف سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو انہی سے سوال کریں کہ ڈیل کون کر رہا ہے، پوچھا جائے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کے محرکات کیا ہیں؟ کیا شواہد ہیں؟ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس مسئلے سے باہر رکھیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سرگرمیوں سے نہ صرف آگاہ ہیں، ان کے لنکس سے بھی آگاہ ہیں، یہ لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے تھے، اب بھی ناکام ہوں گے، اس مہم کا مقصد حکومت، عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، فیک نیوز کے ذریعے اداروں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، شام کو پروگرامز میں کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ کر دیا، وہ کر دیا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…