جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا نے احتیاط نہیں کی تو موسمیاتی تبدیلی سے فوڈ سیکیورٹی متاثر ہوگی، وزیراعظم کا انتباہ

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے احتیاط نہیں کی تو زراعت اور فوڈ سیکیورٹی پر اثر پڑے گا، سائبیریا جیسی جگہ میں درجہ حرارت وہاں پہنچ گیا ہے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، بلین ٹری سونامی بہت ضروری ہے ،ہمیں اپنے جنگلات بچانے ہیں، اور نئے درخت لگانے ہیں، پھر نیشنل پارکس بہت ضروری ہیں،

پرانے پارکس بچا کر نئے نیشنل پارکس بنانے ہیں، ہمارے دور میں اب تک 15 نئے نیشنل پارکس ڈیکلیئر کیے ہیں،ہمارے شہر بہت خطرے میں ہیں، شہر پھیلتے جارہے ہیں، گرین ایریازغائب ہوتے جارہے ہیں، اسلام آبادمیں تجاوزات مارگلہ نیشنل پارک کے اندر شروع ہوچکی ہے ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان وہ ملک ہے جو دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کیلئے انتہائی خطرناک ہیں تاہم اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی کاربن امیشن ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان ممالک سے زیادہ خطرے میں ہیں جو کاربن سب سے زیادہ خارج کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے گرین ہاؤس گیسز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ احساس کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کرنی ہے، میں نے اپنی زندگی میں موسم گرم ہوتے دیکھا۔انہوں نے کہاکہ دیہاتی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے 20 سے 25 سال پہلے سننا شروع کیا کہ موسم گرم ہونے لگا ہے، ڈی آئی خان کی طرف لوگوں نے شکایت کی کہ بارشیں کم اور گرمی زیادہ ہونا شروع ہوگئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا نے بڑی دیر تک اس کو تسلیم نہیں کیا، ان ملکوں نے جن کی وجہ سے گرمی زیادہ ہوتی جارہی ہے یعنی جو ممالک سب سے زیادہ کاربن خارج کرتے ہیں اور ان ممالک نے بڑی دیر بعد احساس کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کر رہی ہے کہ بامعنی اقدامات نہیں کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات ہوں گے، سائبیریا جیسی جگہ میں درجہ حرارت وہاں پہنچ گیا ہے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔انہوںنے کہاکہ کیلیفورنیا اور آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ لگی، پھر سیلاب سے کئی ممالک بہت زیادہ متاثر ہو رہے، فلپائن میں سائیکلون آرہا ہے اور کبھی کچھ آرہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی معاشرے کو اس کا نقصان ہے، اسی طرح اگر دنیا نے احتیاط نہیں کی تو زراعت متاثر ہوگی اور فوڈ سیکیورٹی بھی اثر پڑے گا۔پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے شہروں اور گلیشرز کو نقصان پہنچا رہا ہے جہاں سے پانی آتا ہے۔انہوںنے کہاکہ 10 ارب (بلین ٹری سونامی) بہت ضروری ہے

کیونکہ پاکستان کے پاس پہلے ہی جنگلات کم ہیں، جن کو ہم جنگل سمجھ رہے تھے وہ بھی کہیں غائب ہوگئے تھے، وہ پیپر پر جنگل تھے لیکن دراصل ختم ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگلات بچانے ہیں، اور نئے درخت لگانے ہیں، پھر نیشنل پارکس بہت ضروری ہیں، پرانے پارکس بچا کر نئے نیشنل پارکس بنانے ہیں، ہمارے دور میں اب تک 15 نئے نیشنل پارکس ڈیکلیئر کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس

اقدام کے تحت مقامی لوگوں کو اس کے تحفظ کے لیے روزگار دیں گے، اب ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں اور ڈرونز کے ذریعے اس کی سروے کرسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے شہر بہت خطرے میں ہیں، شہر پھیلتے جارہے ہیں، گرین ایریازغائب ہوتے جارہے ہیں، اسلام آبادمیں تجاوزات مارگلہ نیشنل پارک کے اندر شروع ہوچکی ہے کیونکہ آبادی کا اتنا دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات بچانے ہیں

اور شہروں کو تحفظ دینا ہے کیونکہ جس طرح یہ پھیلتے جارہے ہیں وہاں ہم پانی صاف نہیں رکھ سکتے ہیں، ہمارے دریاؤں سیوریج چلا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم شہروں کو ماسٹرپلان کے تحت رنگ فنس کرنا چاہتے ہیں، شہر ایک حد سے زیادہ نہ جائے اور وہاں گرین علاقے آئے، ہمارے ماسٹر پلان 6 مہینے یا ایک سال میں تیار ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مینگروز کو بچانا بہت ضروری ہے جہاں ہماری وائلڈ لائف رہتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مینگروز بڑھ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…