جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کا ایک اور ہندو نوجوان کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا ایک اور ہندو نوجوان پریم عرف سونو ولد ستیاپال نے درگاہ امروٹ شریف پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ،کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہونے والے ہندو نوجوان پریم کمارکا اسلامی نام عبدالصمد رکھا گیا ہے ،گزرشتہ روز نو
مسلم عبدالصمد کو جیکب آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نو مسلم نے اپنا بیان رکارڈ کرایا کہ اپنی مرضی سے مسلمان ہواہوں کسی نے زور زبردستی نہیں کی تحفظ دیا جائے ،ہندو نوجوان کے مسلمان ہونے کی خوشی میں مولوی نصر اللہ گھنیو اور دیگر نے عدالت پہنچ کر نومسلم کو پھولوں کے ہارپہنا کر مبارکباد دی ۔