اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کا ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر عدالت نہ پہنچ سکے،عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا

ٹرک لے کر لا پتہ ہیں،روزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے 16 ماہ گزرنے کے باوجود انوسٹیگیشن رپورٹ جمع نہیں کرا سکے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ’’ثبوت‘‘سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے شاید ،نہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر آئے نہ ثبوتوں کے ٹرک آئے اور نہ ثبوتوں کے صندوق پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ کہاں ہیں ثبوتوں کے وہ صندوق جو آج پیش ہونے تھے ؟16 ماہ گزر گئے، ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی، ثبوت کب پیش کریں گے؟،۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے،بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے 58 والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا،12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی ،اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی، عمران صاحب 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…