ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویکسین شدہ افراد بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان کا اعتراف

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں مخصوص نجی ہسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مخصوص ہسپتالوں میں علاج کروالے والے مریضوں کو علاج کی رقم کے لیے ادائیگی نہیں کرانی، ہسپتال اور

حکومت کا مقرر کردہ محکمہ خود معاملات طے کرے گا۔پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اومی کرون کے کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں، کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 8.9 فیصد جبکہ لاہور اور پشاور میں 2.2 فیصد ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں لیکن شرح کم ہے، این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید دو افراد کورونا وائرس سے چل بسے ، 630نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پرآگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 630 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 187 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 641 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 7 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار 467 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 83 ہزار 165 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 630 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 75 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 498 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 933 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 823 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 672 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 648 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 365 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…