بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے پہلی مال بردار ٹرین 13 روز بعد ترکی پہنچ گئی ٗ دوسری ٹرین منزل کی جانب رواں دواں،تیسری جلد ہی ترکی جائے گی

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تہران کے ذریعے استنبول اور اسلام آباد کے درمیان ایک دہائی بعد چلنے والی مال بردار ٹرین لاہور، تفتان اور زاہدان سے ہوتی ہوئی انقرہ پہنچ گئی، مال بردار ٹرین نے اپنے 17 روز کا سفر 13 روز میں مکمل کیا جبکہ دوسری ٹرین بھی ترکی کے راستے پر رواں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے ڈائریکٹر (آپریشنز)امتیاز احمد نے بتایا کہ 21 دسمبر کو اسلام آباد سے

پہلی مال بردار ٹرین روانہ ہوئی، جو13روز کا سفر کر کے کے انقرہ( ترکی )پہنچی جس میں دیگر سازو سامان کے ساتھ بڑی تعداد میں پنک نمک بھی موجود تھا۔انہوں نے بتایا کہ منزل پر پہنچنے سے قبل ٹرین میں موجود سامان کو ایرانی، ترک ریل گیج سسٹم کے ذریعے دوسری بوگیوں میں منتقل کیا گیا۔ٹرین 8 ویگنز پر مشتمل ہے جس میں 150 ٹن پنک نمک موجود ہے۔امتیاز احمد نے مزید بتایا کہ دوسری ٹرین 28 دسمبر کو بندرگاہ پہنچی جس میں 525 ٹن صابن کے پتھر موجود تھے، یہ ٹرین ایران میں داخل ہوچکی ہے اور جلد ہی زاہدان پہنچ جائے گی جہاں ترسیل سے متعلق دیگر کام مکمل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں استنبول، تہران، اسلام آباد (آئی ٹی آئی)کے ترجمان امتیاز احمد نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے پہلی ٹرین سے 8 لاکھ اور دوسری ٹرین سے 22 لاکھ روپے کمائے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران صرف راستہ فراہم کرنے والے ملک کے طور پر استعمال ہوگا اور پاکستان سے لوڈ کیے جانے والے تمام سازو سامان کی ترسیل ترکی میں ہی کی جائے گی۔پنک سالٹ سرگودھا سے ٹرک میں لوڈ کرکے اسلام آباد

میں آئی ٹی آئی ٹرین تک منتقل کیا گیا جبکہ صابن کے پتھر جلال آباد (افغانستان)سے خریدے گئے اور فریٹ بھیجنے والوں نے اسے خریداروں کے مطالبے کے مطابق آئی ٹی آئی پر بک کیا۔امتیاز احمد نے مزید کہا کہ تیسری ٹرین بھی جلد ہی ترکی کے لیے روانہ ہوگی، اسے مال بردار ٹرین بھیجنے والوں کی جانب سے لوڈ کیا جارہا ہے۔امید ہے کہ پاکستان سے ترکی مختلف ساز و سامان بھی بھیجا جائے گااور مال بردار ٹرین بھیجنے والے اس پر کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…