منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف گھات لگا کر بیٹھے ہیں،گولی شکار کو لگے یا شہباز کو انہیں کوئی پرواہ نہیں،شہباز نواز شریف کیلئے قربانی کا بکرا ہے، اعتزاز احسن

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے، جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے، اسی طرح نواز شریف

نے اسٹیبلشمنٹ کے لیے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف گھات لگا کر بیٹھے ہیں اور شہباز شریف کو بطور چارہ ڈالا ہوا ہے، گولی شکار کو لگے یا شہباز کو نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ میں اس بات پر شدید اختلاف ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بنے گا یا مریم نواز۔انہوں نے کہا حکومت میں اگر صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے، نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انہیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا، وہ قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔اعتزاز احسن نے دعوی کیا کہ نواز شریف بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے لیکن شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سب کچھ اس بات پر لگا ہوا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، آئے تو جیل جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…