منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کیا اسے کہتے ہیں ”نیا پاکستان“ بزدلوں،ٹھگوں اور لالچیوں کے شہر آئی تو حملہ ہو گیا،ریحام خان نے ٹویٹر پر طنز کے نشتر چلا دیے

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)کیا اسے کہتے ہیں،،نیا پاکستان،،بزدلوں،ٹھگوں اور لالچیوں کے شہر آئی تو حملہ ہو گیا،وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر طنز کے نشتر چلا دیئے،گزشتہ روز ریحا م خان کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ پر ریحام خان نے ٹویٹ کیا کہ رشتہ دار کی شادی سے واپسی پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی

جو کہ افسوس ناک ہے،ایسے واقعات سے ڈرتی ورتی نہیں اور نہ ہی دھمکانے کی کوشش کی جائے، ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست لگتی ہے،بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز اینکر ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، اور ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔ پرسنل سیکرٹری کے مطابق ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں،انہیں انکی رہاش ڈراپ کر کے نکلے تھے، ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر

ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ 2موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چھین لی۔ گاڑی میں میرا سیکریٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…