جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت تعلیم، صحت اور عدلیہ عوام کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے، تازہ سروے جاری

datetime 2  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ایک تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزارت تعلیم، وزارت صحت اور عدلیہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔اپسوس پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں ملک بھر سے 1100 سے زائد افراد نے حصہ لیا جس میں ان سے مختلف وزارتوں

کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا۔سروے میں عوام نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، این سی او سی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور عدلیہ کی کارکردگی کو توقعات سے خراب قرار دیا۔سروے میں 46 فیصد پاکستانیوں نے وزیر تعلیم شفقت محمود کی کارکردگی کو توقعات سے خراب کہا جب کہ 14فیصد نے وفاقی وزیر کی کارکردگی کو توقع سے بہتر قرار دیا۔ اس کے علاوہ 40 فیصد عوام نے کہا کہ جیسی توقع تھی شفقت محمود نے ویسے ہی کام کیا۔سروے میں 45 فیصد نے وزارتِ تعلیم کی کارکردگی کو توقعات سے خراب قرار دیا، 18 فیصد نے توقعات سے بہتر جبکہ 37 فیصد نے جیسی توقع تھی ویسی ہی کارکردگی ہونے کا کہا۔اپسوس کے مطابق 40 فیصد پاکستانی این سی او سی کی کارکردگی کو بھی توقعات سے خراب کہتے نظر آئے، 21 فیصد نے توقعات سے بہتر کہا اور 39 فیصد نے جیسی کارکردگی کی توقع تھی ویسی ہی ہونے کا کہا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی کارکردگی کو 45 فیصد پاکستانیوں نے توقعات سے خراب قرار دیا جبکہ 16 فیصد نے بہتر اور 39 فیصد نے جیسی کارکردگی کی توقع تھی ویسی ہی ہونے کا کہا۔ سروے میں عدلیہ کی کارکردگی کو 47 فیصد پاکستانیوں نے توقعات سے خراب قرار دیا، 15 فیصد نے توقعات سے بہتر جب کہ 38 فیصد نے کہا کہ جیسی توقع تھی عدلیہ کی کارکردگی ویسی ہی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…