جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج تک انہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے، وزیر اعظم

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک انہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے، غریب اور امیر ، کمزور اور طاقتورپر قانون کایکساں اطلاق کرنے والے معاشرے ہی پھلتے پھولتے ہیں،سب کو ترقی کیلئے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر چلنا ہوگا جو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے۔

ہفتہ کووزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسلامی اسکالرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، ہم نبی ؐ کے پیروکار ہیں، نبی کریم ؐ نے لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا، کئی قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون تھا، نبی کریمؐنے فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہابھی کوئی جرم کرے گی تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نبی ؐ نے فرمایا کہ گزشتہ قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اس کو سزا دی جاتی مگر جب کوئی امیر اور طاقتور شخص جرم کرتا تو اس کو معاف کردیا جاتا تھا، امیر اور غریب کیلئے، کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ان ہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے اور جن ممالک نے غریب اور امیر، کمزور اور طاقتور پر قانون کا یکساں اطلاق کیا، صرف وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔انہوںنے کہاکہ نبی کریم ؐ نے لوگون کی سیرت کو بہتر بنایا، ریاست مدینہ میں لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا گیا، تبھی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل پایا۔عمران خان نے کہا کہ ہم نبی کریم ؐ کے پیروکار ہیں، ہمیں آپ ؐ کی سیرت کی پیروی کرنی چاہیے، انسانی معاشرہ سیرت النبی ؐ کی پیروی کرے گا تو ہی ترقی کرے گا، نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ اور سیرت پر عمل کرنا ہی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…