جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین کا حملے کے بعد پہلا بیان

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(آن لا ئن ) مسلم لیگ ن کے زخمی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد

اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سے گر گیا تھا اور یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے مار رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں۔ مجھ پر کس نے حملہ کیا ابھی تک معلوم نہیں۔ بہر حال میرا آپریشن ہوگیا اور گولی نکال دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیلا گھومنے والا بندہ ہوں میرے خلاف کوئی سازش ہو گی۔ ن لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ۔دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بلال یاسین کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے، عطا تارڑ کے بعد ن لیگی رہنما ایاز صادق نے اسپتال میں بلال یاسین کی عیادت کی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلال یاسین خیریت سے ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرے۔ حکومت کو شہر میں لااینڈ آرڑر کی صورتحال کا جائزہ بھی لینا ہو گا۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلال یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…