جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کارواں سال کرسی پررہنامعجزے سے کم نہیں ہوگا،ماہر علم نجوم کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ سال انتہائی مشکلات کا ہوگا، عمران خان کا اس سال کرسی پر رہنا معجزے سے کم نہیں ہوگاتاہم اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022میں

الیکشن ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔عمران خان کے حوالے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ سال انتہائی مشکلات کاہوگا، عمران خان کااس سال کرسی پررہنامعجزے سے کم نہیں ہوگا لیکن اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔ماہرعلم نجوم کا کہنا تھا کہ سال 2022میں دنیامیں بڑی تبدیلی ہوتی نظرآرہی ہے اور مجھے ن لیگ کا کرہ کھلتا ہوا نظر آرہاہے، سال 2022 میں شہبازشریف یا کسی ن لیگی کواہم عہدے پردیکھ رہاہوں۔نواز شریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ سال 2022میں ہوسکتا ہے نواز شریف پاکستان میں ہوں۔ہمایوں محبوب نے مہنگائی کے حوالے سے بتایا کہ 2022میں مہنگائی کاگراف مزیدبڑھتادکھائی دیرہاہے، مارچ اوراپریل کیبعدمہنگائی کی شدت میں اضافہ نظرآتا ہے،نیا سال پاکستانیوں کیلئے بڑا چیلنج مہنگائی ہوگی تاہم پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا۔ماہرعلم نجوم نے پیش گوئی کی کہ یورپ،امریکااوربھارت میں بچوں سے متعلق بیماری کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں مجھے پاکستان میں امن وامان کے مسائل نظرنہیں آتے تاہم جنگ وجدل سے متعلق 2023 اور 2024 زیادہ خطرناک ہوں گے۔بھارت کے حوالے سے ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2022میں بھارت میں سول وارہوتی نظرآرہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں اورمیڈیاسے متعلق بھی 2022میں اچھی خبریں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…