چناری(آن لائن )نئے سال کی آمد پر لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی ،اوڑی امن برج کے گیٹ کھل گئے پاک بھارت افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز طویل عرصہ کے بعدلائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی ،اوڑی امن برج کے گیٹ کھول کر نئے سال کی آمد کے باعث پاک بھارت فوجی آفیسران نے پانچ ،پانچ کلو مٹھائی کے ٹوکروں کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کو نئے سال کی
مبارکباد دی یاد رہے کہ 2005ء میں چکوٹھی اوڑی برج سے سرینگر مظفرآباد بس سروس اور2008ء میں ٹرک سروس شروع کی گئی تھی جو2019ء تک چلتی رہی اس کے بعد بھارت نے دو طرفہ تجارت اور بس سروس کو یکطرفہ طور پر بند کردیا جو آج تک بند ہے دونوں اطراف کے کشمیری آج بھی یہ آس لگائے ہیں کہ کب سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس بحال ہو گی اور دونوں اطراف کے کشمیریوں کو آپس میں ملنے اور تجارت کرنے کا موقعہ ملے گا۔



















































