لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے سر جوڑ لئے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس پہلو پر تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آوروں کو کس نے اور
کیوں ہدف دیا ۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں تک پہنچنے کے لئے مخبروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے لاہور کے شوٹرز کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔



















































