جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں کی فہرست اور جوہری تنصیبات کی تفصیل کا تبادلہ

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں کی فہرست اور جوہری تنصیبات کی تفصیل کا تبادلہ ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست شیئر

کی ہے، پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، بھارت میں 282 پاکستانی شہری اور 73 ماہی گیر قید میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ بھی کیا گیا، پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہے۔ نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو معاہدے کے مطابق ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…