جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے گھر میں داخل ہوکر کچھ افراد نے ہراساں کیا،دھمکیاں دیں ٗ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے وفاق اور سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وزارت دفاع، داخلہ اور سندھ حکومت کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے گھر میں کچھ لوگوں کے داخل ہونے اور باز پرس کرنے کا ذکر کیا ہے۔سرینا عیسیٰ نے اپنے خط میں کہا کہ وہ 29 دسمبر

کو کراچی ڈیفنس کے اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کر رہی تھیں، اچانک دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور کہا کہ وہ انٹیلی جنس سے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ اہلکاروں نے 4 صفحات دیے اور ذاتی معلومات طلب کیں، دستاویزات پر کسی ادارے کا نام درج نہیں تھا۔سرینا عیسٰی نے خط کے متن میں لکھا کہ میں اور میری بیٹی انتہائی پریشان ہوئے کہ دو افراد گھر میں گھس آئے اور باز پرس کی، ہراساں کرنے کے بعد دونوں افراد یہ کہہ کر چلے گئے کہ دو دن بعد فارم لینے آئیں گے۔خط میں کہا گیا کہ کچھ دیر بعد دو افراد آئے اور اپنا تعارف وزارت داخلہ کے اہلکاروں کے طور پر کروایا، ان دونوں نے بھی اہل خانہ کے بارے میں سوالات کرنے شروع کردیے۔سرینا عیسیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ انہوں نے کہا کہ دوبارہ آئیں گے، بہتر ہے معلومات فراہم کردیں یا نتائج بھگتنے کو تیار ہوجائیں۔جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے تین صفحات پر مبنی خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…