جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس کا ایک فریگیٹ سے 10 نئے جدید سِرکون ہائپرسونک کروز میزائلوں کا تجربہ کامیاب

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

ماسکو(این این آئی)روس نے ایک فریگیٹ سے 10 نئے جدید سِرکون ہائپرسونک کروز میزائلوں کا تجربہ کامیاب کیا ہے۔غیرملکی میڈیا نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دے کر بتایا کہ روس میں ایک آبدوز سے دو مزید میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

نے ہتھیار کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ ہتھیاروں کے نظام میں نئی قسم کے میزائل کا اضافہ ضروری ہے۔روسی صدر نے گزشتہ ہفتے کیے گئے میزائل تجربے کو ’ملکی سالمیت کا ایک بڑا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روس کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ’ایک اہم قدم ہے۔دوسری جانب بعض مغربی ممالک کے ماہرین نے روس کے تیارکردہ ہتھیاروں سے متعلق سوال اٹھایا ہے اور ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ہائپر سونک میزائلوں کی رفتار، حرکت پذیری اور اونچائی کا امتزاج انہیں ٹریک پر رکھنے اور ہدف حاصل کرنے میں مشکل بنا دیتا ہے۔خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے 2018 میں اپنی تقریر میں نئے ہائپرسونک ہتھیاروں کی ایک صف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کے تقریباً کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور امریکی ساختہ میزائل شیلڈ کو بھی چکمہ دے سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…