جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عراقی شخص نے گھرانے کے 18 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

بغداد(این این آئی)بابل میں سیکورٹی فورسز اور منشیات کے بیوپاری کے درمیان مسلح جھڑپوں میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عراقی میڈیا نے بتایا کہ دہشت گردی

کے مقدمات کے ایک ملزم نے اپنے گھرانے کے متعدد افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ مرنے والوں میں 12 بچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی جھڑپیں بابل صوبے کے شمالی ضلع الجبلہ میں ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہل کار زخمی ہو گئے۔ مزید برآں مطلوب گھرانے کے 18 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 12 بچے ہیں۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مطلوب شخص نے خود ہی بچوں اور اپنے گھرانے کے افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بابل پولیس نے بتایا تھا کہ مختلف قانونی شقوں کے تحت 41 مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائیاں صوبے کی پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر عمل میں آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…