پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

روہت شرما جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بھارتی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق حال ہی میں ویرات کوہلی کی

جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بنائے جانے والے روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریٹ بمرانائب کپتان ہوں گے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اوپنر کے طور پر روہت شرما اور ڈیموتھ کورونا رتنے کو منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر میں مارنس لبوشین، جو روٹ اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے۔وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ، اسپنرز روی چندرن ایشون اور اکشر پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے،پیس بیٹری میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور کائیل جمیسن شامل ہیں۔فواد عالم نے سال میں 3 سنچریز اور 2 ففٹیز سمیت 571 رنز بنائے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے47 اور حسن علی نے 41 شکار کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…