ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں سال نو کے جشن کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ضلع ساؤتھ میں 2250 پولیس اہلکار

تعینات کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ضلع جنوبی میں سخت سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے گئی ہے اور اس سلسلے میں زیادہ تر انتظامات کلفٹن اور ڈیفنس سب ڈویڑن میں کیے گئے ہیں، پولیس سکیورٹی کو مجموعی طور پر 9 سیکٹرز پر بنایا گیا ہے، سمندر جانے والے راستوں پر ایک ہزار557 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس پی کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں 6 پولیس لائنز ہیں اور تمام پولیس لائنز سے فائرنگ نہ کرنے کے سرٹیفکیٹ لیے گئے ہیں، کوئی پولیس اہلکار یا اس کا رشتے دار فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر ناکے لگائے جارہے ہیں اور حساس مقامات کی چھتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ سی ویو پر ایس ایس یو کے اہلکار بھی تعینات کیے جارہے ہیں، تمام حساس مقامات پر نفری تعینات کی جارہی ہے اور بغیر سائلنسر کسی موٹر سائیکل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…