بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی نہیں چلے گی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگا دیئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑی کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی اوراس مقصد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگالئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز کے مطابق پنجاب حکومت کی

ہدایات پر صرف فٹ گاڑی کو ہی سڑک پر آنے کی اجازت دے جا رہی ہے۔انسپکٹر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی محمد ذیشان نے کہا کہ جب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے پولیس نے نے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کرنے شروع کردئیے ہیں تاکہ ہر طرح سے فٹ گاڑی ہی سڑک پر نظر آئے۔حکومتی سختی کے بعد وہیکل انسپکشن سنٹرز پر بھی گاڑیوں کی قطاریں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سینٹر زمنتظمین کے مطابق23 دسمبر کے حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد انسپیکشن کے لیے آنے والی گاڑیوں کی تعداد بڑھی ہے۔ڈائریکٹر وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم ابراہیم خلیل کے مطابق پچھلے ایک ماہ میں ایک ہزار گاڑیاں سینٹرز میں آئیں جو ماضی کی نسبت خاصی زیادہ ہیں۔پنجاب میں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کی کل تعداد 9 لاکھ سے زائد ہے مگر ان میں سے صرف 2 لاکھ ہی باقائدگی سے انسپکشن کرواتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…