اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 350ارب روپے کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے، ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے جوامیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ 350ارب روپے کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے، ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے جوامیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈدیا گیا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کا استفسار ہے کہ ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اسلئے کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے۔