اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خدا کے لئے عوام پر رحم کریں، پاکستان کو نہ بیچیں،خواجہ آصف

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور عوام کی زبان بندی کی گئی ہے پاکستان کی معاشی خودمختاری بیچی جارہی ہے ہماری تاریخ میں شرمساری کا دن ہے وہ آرڈیننس رینیو کئے جارہے جو زائد المیعاد ہوگئے تھے، یہ آئین کے خلاف ہے عوام کے اوپر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ہے خدا کے لئے عوام پر رحم کریں،

پاکستان کو نہ بیچیں انہوں نے کہا کہ آپ نے تین سال لوٹ مار کی اجازت دی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز نہ بند کریں پاکستان کی خودمختاری کو مت بیچیں معاشی طورْپر غلام کررہے ہیں،کیا ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت آگئی ہے تین چیزوں پر اسپیکر چیئر کو شرمسار ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ دو اڑھائی سال پہلے کی چیزیں کیسے توسیع دی جاسکتی ہیں آئین کا آرٹیکل 89 پابند کرتا ہے اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کے پاس بیچ دیا ہے پاکستان کے عوام نے ہمیں یہاں منتخب کرکے بھیجا ہے تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارہ کرے گادودھ پر استثنیٰ واپس لے رہے ہیں ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کے صرف تین ممبران نے مخالفت کی یہ نریندرامودی کو گھر پر بلانے والے ہیں یہ لوگ قومی سلامتی کی بات کرتے اچھے نہیں لگتے یہ حکومت کو کیا گھر بھیجیں گے انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم سمیت عالمی مالیاتی ادارے ہماری تعریف کرتے ہیں وفاقی حکومت نے کورونا کے اندر بہترین کارکردگی دکھائی ہیدس سال میں ایک روپے کا ترقیاتی بجٹ یہاں منظور نہیں کروایا گیا تھا،یہ ایکسپائرڈ سیاستدان ہیں ان کی تقریریں سننا کیاہم پر لازم ہیمولانا کی پارٹی والے کے پی رزلٹ کی بات کریں تو اچھی بات ہے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اے این پی تینوں ملکر صرف نو سیٹیں جیت سکے،

ایوان میں قرارداد منظور کی جائے کہ ان تین جماعتوں کو دفنانے کا چالیس یوم کا سوگ منایا جائے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قانون سازی کے طریقہ کار سے پاکستان کے پارلیمنٹ کے تقدس میں کمی واقع ہوئی ہے،آرڈیننسز پر اعتراض لگایا گیا کہ ان کی مدت پوری ہوچکی،آئین میں

آرڈیننس کی مدت میں توسیع کا طریقہ کار درج ہے،ہمیں منی بجٹ پر بات تک کرنے نہیں دی جارہی،چار پانچ افراد کی اکثریت سے 22 کروڑ لوگوں کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے،ہم بھی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے منی بجٹ پر بات کرنے کی بجائے اپوزیشن پر تنقید کی،اس پر سپیکر قومی اسمبلی

نے کہا کہ ترمیمی منی بل پر سیر حاصل بحث کرائوں گا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کا قانون سازی کا طریقہ کار ناقابل برداشت ہے،حکومتی وزرا میں تجربہ اور پارلیمانی دانش کا فقدان ہے وزرا کو پتہ ہے عوام ان کے ساتھ نہیں ہے کہا جارہا ہے اپوزیشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے الزامات لگا کر تین سال ضائع کردیے گئے،الیکشن میں 22 کروڑ عوام آپ کو دن میں تارے دکھائیں گیزرداری یا نواز شریف کو گالی دینے کا مقصد ہے

عمران خان کو گالی دو،ساڑھے تین سال میں پٹرول، بجلی اور گیس کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا،سپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہیں، اپنا غیر جانبدار کردا ادا کریں اس وقت عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے،خواہش تھی وزیر خزانہ قیمتوں میں کمی اور ریلیف کیلئے ایوان میں آتے،شاہ محمود قریشی اپنے مریدوں کے پاس تو جاسکتے ہیں ووٹرز کے پاس نہیں جاسکتے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آج 31دسمبر جمعہ دن گیا رہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…