جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا ، غزالہ سیفی کی انگلی فریکچر

datetime 30  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) قومی اسمبلی اجلاس میں تھپڑوں کا سرعام استعمال، ایوان میں شور کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن نے پی ٹی آئی کی رکن کو تھپڑ دے ماراپی پی پی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا جس کے بعد قومی اسمبلی کی سیکیورٹی طلب کرلی گئی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا

بھی شدید احتجاج نوید قمر سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزراء کے بینچز کے سامنے شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور چور غدار کے نعرے لگائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر میں بہت افسردہ ہوں، لوگ ہم پر رشک کرتے ہیں کہ ہم عوامی نمائندے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پی پی رکن اسمبلی نے میرے ہاتھ کو مروڑا، لگتا ہے میری انگلی فریکچر ہوئی ہے۔غزالہ سیفی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قومی اسمبلی میں جاہلوں کا لشکر آگیا ہے، ہم یہاں پر عوام کے حقوق کی بات کرنے کیلئے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی گفتگو نہیں ہورہی تھی خواتین مردوں کی طرف آگئی تھیں اور کاغذ پھاڑ کر وزیر خزانہ کی طرف پھینک رہی تھی، میری طرف سے منع کرنے پر خاتون رکن اسمبلی نے میرے اوپر ہاتھ اٹھایا اور ہاتھ بھی مروڑ دیا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں لڑائی جھگڑے کا اتنا ہی شوق ہے تو سڑکوں پر جاکر جھگڑے کریں، میری یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ لوگ آئے کہاں سے ہیں، ان لوگوں نے کہاں پڑھا ہے۔غزالہ سیفی نے کہا کہ جب انہوں نے میرے اوپر ہاتھ اٹھایا تو میں نے اپنے دفاع کے لیے ان پر جواب میں ہاتھ اٹھایا، کیونکہ میں خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…