بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات نے تباہ کن پیشگوئی کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 5 اور 6 جنوری کو رواں سردیوں کی دوسری بارش کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ اس دوران شہرِ قائد میں گرج چمک

کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، 4 جنوری سے شہر میں بوندا باندی بھی شروع ہو سکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہو گا، یہ نیا مغربی سلسلہ سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقت ور ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ بارش اور ہوائوں کا یہ نیا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ اثر انداز ہو گا، یہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…