جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کفایت شعاری کا راگ الاپنے والی حکومت کے دعوے ٹھس ، منصوبوں کی تشہیر میں تحریک انصاف سب سے آگے نکل گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) منصوبوں کی تشہیر میں تحریک انصاف سب سے آگے نکل گئی ۔کفایت شعاری کا راگ الاپنے والے پنجاب کی عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے پر کروڑوں روپے صرف اس کی تشہیر پر خرچ کررہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام

کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور کیا گیا ہے اور اب ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی ۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے 1 ارب روپے کا بجٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تشہیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی تھی اور پنجاب حکومت نے پروگرام کی تشہیر کے لیے اب مزید اضافی فنڈ کا اجرا کرے گی ۔رواں مالی سال میں پنجاب حکومت ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 49 کروڑ 13 لاکھ اور مالی سال 22-23 میں 90 کروڑ 31 لاکھ روپے جبکہ مالی سال 23-24 میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 99 کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔مالی سال 24-25 میں اس پروگرام کی تشہیر پر 45 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے۔تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی عوام کو یہ بتایا جاسکے کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا ہے جس پر 429 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…