جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سٹیزن پورٹل نے قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازعہ حل کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لے لیا جس کے بعد زمینی تنازعہ حل ہوگیا۔سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ ہوگیا وزیراعظم کے فوری نوٹس نے دس دہائی پرانا زمینی تنازعہ

حل کردیا اور شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔رپورٹ کے مطابق سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے بتایا کہ دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کردی۔سابق فیڈرل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شنوائی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا دی کہ ملک وزیراعطم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔خیال رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…