جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء وقتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغواء وقتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔پولیس نے وجیہہ سواتی اغواء وقتل کیس کے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میںپیش کیاپولیس نے عدالت میں

موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ملزمان سے آلہ قتل اور لاش لکی مروت منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنی ہے۔عدالت نے ملزمان رضوان حبیب، حریت اللہ اور سلطان خان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ ملزمان کا ریمانڈ سول جج طارق خان کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔ پولیس ملزمان کو سخت سیکورٹی میں لے کر واپس تھانہ سول لائنز روانہ ہوگئی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغواء ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، اور بتایا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا، اور اسے قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…