جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

نیویارک (آن لائن) کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار، ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز تین لاکھ بارہ ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا،

ایک ہی دن میں ایک لاکھ اسی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زاید کیسز ریکارڈ ہوئے۔انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بیت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے ہلکی ہے، جس میں متاثرہ افراد کے اسپتال میں جانے کے امکانات 30 سے 70 فیصد کم ہیں۔ لیکن یہ خدشہ بدستور موجود ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم سے کیسز اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…