جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں اومی کرون کے کیسز ، ماہرین نے کرونا وباء کی پانچویں لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022 میں کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر آ سکتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرینِ صحت نے

کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 3 سے 4 ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آ سکتے ہیں۔وزارتِ صحت کے حکام نے بتایاکہ اومی کرون کے کیسز جس تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے 2 ہفتے میں ملک بھر سے اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہونے لگیں گے۔اس طرح اگلے برس فروری کے وسط میں کورونا کے 3 سے 4 ہزار نئے کیسز یومیہ سامنے آ سکتے ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے اومی کرون کے باعث شدید بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں بھی سامنے آنے والے اومی کرون کے 75 کیسز میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد، 13 لاہور اور 12 بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نامیاتی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمن نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومی کرون کے اثرات کورونا ڈیلٹا سے بھی زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس کے کیسز 2 دنوں میں 3 گنا ہو جائیں گے، خدشہ ہے کہ اس وائرس سے ہمارے اسپتال بھر نہ جائیں۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے یہ بھی کہاتھاکہ حکومت اسمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل درآمد کرا کے صورتِ حال پر قابو پا سکتی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے، مزید 348 کیسز مثبت آ گئے، اس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 87 فیصد ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…