جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ملاقات

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے چیف آف

جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی سے اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت تے ہیں، ہمارے تعلقات تاریخی کے ساتھ ساتھ ثقافتی و مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات اورانسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے عسکری تعلقات کے مزید فروغ خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اورافغانستان کی صورتحال خاص طور پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…