جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

2021 میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کتنے فیصد اضافہ کیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار کے تیسرے سال 2021میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 58فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب36اور 27فیصد تک بڑھ گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سال2021کے

دوران محض ایک برس میں پٹرول کی قیمت 36فیصد یعنی 37روپے 13پیسے اضافہ سے 103روپے69پیسے لٹر سے بڑھکر140روپے 82پیسے لٹر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ڈیزل کی قیمت رواں برس 29روپے18پیسے اضافے سے 108روپے44پیسے لٹر کی سطح سے بلند ہوکر137روپے62پیسے لٹر تک پہنچ گئی ہے جو کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک سال کے اندر 27فیصد اضافہ ہے۔پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ براہ راست مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے نقل و حرکت کی لاگت بڑھ گئی اور نتیجے میں اشیائے خورو نوش سمیت تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔سال 2021کے دوران مٹی کے تیل کے نرخوں میں نمایاں اضافہ رہا اور مٹی کے تیل کی قیمت 56فیصد اضافہ ہوا اور 39روپے24پیسے بڑھکر70روپے29پیسے فی لٹر سے 109روپے 53پیسے لٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک سال کے دوران 58فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 39روپے 20پیسے اضافہ سے 67روپے86روپے لٹر سے بڑھکر107روپے 6پیسہ لٹر کی سطح پر جاپہنچی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…