جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

صدر پیوٹن کو توہین رسالتﷺ کی دلیرانہ مذمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چودھری شجاعت حسین

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں

نے خاتم النبیین حضرت رسول کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے پوری دنیا کے سامنے جو دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں، حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اب دنیا جان چکی ہے کہ کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین کسی بھی طور سے آزادی اظہار رائے نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے جب سے صدر پیوٹن کو دیکھا ہے ان کی دبنگ شخصیت کا معترف ہوں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…