جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا ٗ فواد چوہدری

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں نوٹرائز کرایا ، نئے

انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کر دیا ہے۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔ ثابت ہو گیا یہ مافیا اداروں کو کس طرح بلیک میل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے،ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں،لیگی قائد کی کرپشن نیب لا میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…