ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے، پوپ فرانسس

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹی کن سٹی (این این آئی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہاہے کہ عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے

خطاب کیا۔پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غریبوں سے اظہاریکجہتی پر زور دیا۔ پوپ نے شام، یمن، عراق، افریقا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں جاری انسانی بحرانوں کی طرف بھی نشاندہی کی اور کہا کہ عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو حل کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ عیسائیوں کی مذہبی تعلیمات کے مطابق حضرت عیسیٰ ؑ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔کورونا وبا کے پیش نظر شرکاکی تعداد معمول سے بہت کم رہی، امریکا میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن کے متعدد گرجا گھروں میں کرسمس سروسرز کو آن لائن کیا گیا۔حکام کا کہناہے کہ گرجاگھروں نے اپنے اسٹاف اور رضاکاروں کی صحت اور تحفظ کو ترجیح دی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…