دلہن کی انوکھی انٹری دیکھ کر مہمان آبدیدہ ہوگئے

23  دسمبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی )شادی کے موقع پر تقریبا ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے والدین، بہن، بھائی اس کے ساتھ ہوں، خوشی کے ان لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا، پاکستان میں ہونے والی ایک شادی میں دلہن نے ایسی انٹری کی کہ شادی

کی تقریب میں موجود مہمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔شادی کو یادگار بنانے کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، ان ویڈیوز میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمانوں خاک ہوتے نظرآتے ہیں، مگر پاکستان میں گزشتہ دنوں ہونے والی ایک شادی کی ویڈیو نے دیکھنے والوں اور اس تقریب میں موجود مہمانوں کو آبدیدہ کردیا۔ماہا نامی فوٹوگرافر نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک پاکستانی دلہن کی 57 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ ہال میں داخل ہورہی ہے لیکن اس کی ماں دنیا سے رخصت ہونے کے باعث اس کے ساتھ موجود نہیں ہے۔دلہن کو ماں کی تصویر کے ہمراہ ہال میں داخل ہوتا دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی جب کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین کی آنکھیں بھی آبدیدہ ہوگئیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہا نے لکھا کہ ‘ان سب بیٹیوں کے نام جن کی ماں آج ان کے ساتھ نہیں ہیں، جیسے میری ماں’۔شیئر کی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماں سے متعلق بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا مشہور گانا بھی سنا جاسکتا ہے،ویڈیو کو اب تک 36 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین نے انتہائی جذباتی تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…