منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد تہران استنبول فریٹ سروس کا آغاز ہو گیا ٗ وزیر خارجہ کا پاک ایران ترک مسافر ٹرین بھی شروع کرنے کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین منصوبہ ہماری خطے میں روابط بڑھانے کی سوچ کا مظہر ہے،منصوبہ خطے کے لیے معاشی طور پر گیم چینجر ثابت ہو گا۔یہ بات انہوں نے یہاں تہران، استنبول (آئی ٹی آئی) مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے تقریب میں

بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے ” آئی ٹی آ ئی ” اقدام کو سراہتے ہوئے، وزیر ریلوے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حقیقت میں تین برادر ممالک پاکستان، ایران اور ترکی کے لیے ایک تاریخی اور اہم موقع ہے۔ریل لنک کے ذریعے اپنے علاقوں کو دوبارہ جوڑنے کا مقصد بالآخر پورا ہو رہا ہے۔ آج ہماری اجتماعی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ہم ریل رابطے کے ذریعے اپنی تجارت کو آگے بڑھانے کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین منصوبہ، ہماری خطے میں روابط بڑھانے کی سوچ کا مظہر ہے۔ معاشی تحفظ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان نے اپنی توجہ جغرافیائی معیشت پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے علاقائی روابط کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ٹی آئی کارگو ٹرین پاکستان، ایران اور ترکی کو جوڑتی ہے اور یہ نہ صرف پاکستان سے ترکی تک کارگو کی ضرورت کو پورا کرتی ہے بلکہ یہ یورپ سے پاکستان، چین اور جنوبی ایشیا کے لیے ٹرانزٹ بھی فراہم کر سکتی ہے۔

اسی طرح ہمارے خطے سے سامان وسطی ایشیا، یورپ اور اس سے آگے بھیجا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل مدتی اور پائیدار ترقی کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ہمیں اپنے علاقائی تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر اس منصوبے سے پوری طرح استفادہ کیا گیا تو یہ

منصوبہ ہمارے خطے کے لیے معاشی طور پر گیم چینجر ثابت ہو گا۔ہم آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین کے ساتھ ساتھ، مسافر ٹرین سروس کے اجراء کے بھی متمنی ہیں تاکہ ہمارے تینوں ممالک کے درمیان عوامی روابط بڑھ سکیں اور لوگوں اور ثقافتوں کو قریب لانے کے مواقع میسر آ سکیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان، ایران اور ترکی کی ریلوے ٹیموں اور ای سی او سیکرٹریٹ کی گراں قدر کوششوں اور تعاون کو سراہتا ہوں۔وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی اسلام آباد، تہران، استنبول مال بردار ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…