بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل سوا چار فیصد سستا ہوکر اڑسٹھ ڈالر فی بیرل سےبھی نیچے آگیا جبکہ لندن برینٹ آئل پونے چار فیصد سستاہوکر اکہتر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق اومی کرون کی تشویشناک لہر سے عالمی مارکیٹ میں

تیل کی قیمتوں کوجھٹکالگ گیا۔ ایشیائی مارکیٹ کے بعد برطانوی امریکی سیشن میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر عالمی بازار میں خام تیل کے سودوں میں فروخت کا رجحان رہا۔ ماہرین کی رائےہےکہ اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے ہیں۔وائرس کے پھلاؤ پر نئی پابندیاں لگنے سے کاروباری سرگرمیاں محدودہونے کےخدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کرنا شروع کردیا، رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل چار اعشاریہ تین چار فیصد سستا ہوگیا۔ امریکی سیشن میں خام تیل 3ڈالر 20 سینٹس سستاہوکر 67 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل بھی تین اعشاریہ سات پانچ فیصد سستاہوگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل2 ڈالر 80 سینٹس سستاہوکر 70 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر خام تیل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےنیچے رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…